صدر جمہوریہ نے رابندر ناتھ ٹیگور کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے گورو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کے یوم پیدائش ( 9 مئی 2016 ) پرایک پیغام میں کہا ہے کہ ” میں اس عظیم تخلیقی صلاحیت کے حامل دانشور کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کے لئے قومی ترانہ تحریر کیا اور ادب میں ایشیا کے لئے پہلا نوبل انعام حاصل کیا۔ صدر نے کہا کہ وہ ایک دانشور اور عظیم شخصیت کے مالک تھے جو اپنی ثقافت اورادب کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے ذریعے تہذیبوں کے درمیان خیالات کے نظریے کے سبب مشہور ہوئے۔ وہ ایک ایسے وقت میں ہمارے ملک کے مکمل سفیر بنے جب ہندوستان کے بارے میں دنیا کو کم ہی واقفیت تھی۔
پرنب مکھرجی نے مزید کہا کہ گورو دیو نے امن اور بھائی چارے کا ایک ویژن پیش کیا جس کی اہمیت ہمیشہ باقی رہے گی اور دنیا اس سے متاثر ہوتی رہے گی۔ذات برادری ، رنگ و نسل کی قید و بند میں جکڑی ہوئی اس دنیا میں گورو دیو نے گونا گونیت ، کھلے پن ، روا داری اور بقائے باہم پر مبنی ایک نئے عالمی نظام کے لئے بین الاقوامیت کو فروغ دیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گورو دیو ایک عظیم شخصیت تھے جو نہ صرف وہ جیتے جی جگمگاتے رہے بلکہ اس زندگی کے بعد بھی انسانیت کے لئے ایک تحریک بنے رہے۔ آئیے ہم اس موقع پر انسانیت کے اس نظریے سے تحریک حاصل کریں۔ “

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prez pays tribute to tagore on his birth anniv eve in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply