صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے شام میں امن و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی:صدر پرنب مکھرجی نے شام کا بحران دور کرنے کے لیے کی جا نے والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہاں جلد حالات قابو میں آجائیںگے۔ مسٹر مکھرجی نے اتوار کو شام کے قومی دن کے موقع پر شام کے صدر بشار الاسد کو پیغام مبارکبادمیں کہا، ”شام کے قومی دن پر آپ کو اور شام کے لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہندوستان اور شام کے درمیان خوشگوار روایتی تعلقات ہیں۔ میں آپ کو اچھی صحت اور شام میں امن اور خوشحالی کا متمنی ہوں“۔
انہوں نے کہا کہ کئی سال کی جدوجہد کے دوران تشدد اور جان ومال کے نقصان نے شام کو تباہ کر دیا ہے، جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔ امید ہے کہ شام کے لوگوں کے جذبات کاخیال رکھتے ہوئے کوئی پائیدار سیاسی حل نکالنے کے لئے روس کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں سے حال ہی میں شروع کئے گئے سیاسی عمل کو کامیابی ملے گی۔ مسٹر مکھرجی نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ ہند اور شام کے درمیان اعلیٰ سطحی بامعنی تبادلہ ہو رہے ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہونے کی امید ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President wishes for peace prosperity in syria in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply