صدر جمہوریہ کی تنخواہ 5، نائب صدر کی4 اور گورنروں کی ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ کر دی گئی

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اورسپریم کورٹ وہائی کورٹس کے ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کے دوسرے روز حکومت نے ملک کے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور صوبائی گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروں کے مشاہروں میں بھی زبردست اضافہ کر دیا۔
صدر جمہوریہ جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے کے ساتھ ساتھ تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں اب 5لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پائیں گے۔
جبکہ نائب صدر کو 4لاکھ روپے اور گورنروں اور لیفٹننٹ گورنروںکو3.50لاکھ روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔لیکن صدر جمہوریہ کو مشاہرے کے علاوہ کئی مراعات بھی حاصل ہیں۔ انہیں رہائش کے لیے راشٹرپتی بھون جو کہ دنیا کا سب سے بڑا قصر صدارت ہے،دیا جاتا ہے۔یہ330ایکڑ کے رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جس میں340کمرے ہیں۔
جس میں اشوکا ہال نہایت دیدہ زیب ہے۔واضح رہے کہ ابھی تک صدر کو صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرتی تھی اور کافی عرصہ سے اس میں اضافہ کر کے5لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیاجارہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President vp and governors salary raised in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply