وزیر اعظم مودی پہلی فرصت میں ایک بار پھرٹرمپ کو گلے لگائیں : راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلدمسٹر ٹرمپ کو گلے لگانے کی صلاح دی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی تاخیر کے بغیر اس سمت فورا پہل کرنی چاہئے اور جلد ہی مسٹر ٹرمپ سے گلے ملنا چاہئے۔کانگریس نائب صدر نے ٹوئیٹ کیاکہ ”مودی جی جلدی کرو، لگتا ہے صدر ٹرمپ کو پھر سے گلے لگانے کی ضرورت ہے۔
“ انھوں نے کہاکہ اس ٹوئیٹ کے ساتھ ٹرمپ کا وہ ٹوئیٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ”پاکستان اور اسکے رہنماؤں کے ساتھ پہلے سے زیادہ اچھے رشتے بنانے شروع کردئے ہیں۔
میں کئی موقعوں پر ملے انکے تعاون کے لئے انکا شکریہ اداکرتاہوں۔“ اور اب دونوں ممالک میںحقیقی اور گہرے تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں۔“واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ بیان ایک امریکی۔کناڈیائی جوڑے کو حقانی دہشت گرد گروپ کے قبضہ سے چھڑانے کے احسان کے جواب میں دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President trump needs another hug rahul gandhi to narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply