صدر جمہوریہ کووندنے دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت چڑھائے

لکھنؤ:صدر رام ناتھ کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ چارباغ واقع میموریل اپوَن واٹیکاپہنچ کر مسٹر کووند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے پر عقیدت کے پھول چڑھائے۔
تھوڑی دیر مجسمہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا رہنے کے بعد انہوں نے مسٹر نائک اور مسٹر یوگی سے بات چیت کی۔ صدر بننے کے بعد پہلی بار اتر پردیش آئے مسٹر کووند نے کل اپنے دورے کے پہلے دن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے استھیکلش پر گلہائے عقیدت پیش کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President ram nath kovind pays tributes to deen dayal upadhyay in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply