غیر اقامتی ہندوستانی اپنے ملکوں کی ترجیحات کو ہندوستان سے جوڑیں: صدرجمہوریہ

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہندوستان کی ترقی کو پوری انسانیت کے مفاد میں بتاتے ہوئے ہند نژاد غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ سے پر زور اپیل کی کہ وہ جس ملک میں اقامت پذیر ہیں وہاں کی ترجیحات کو ہندوستان کی ترقی سے منسلک کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔
کووند نے یہاں بین الاقوامی تعاون کونسل ،ہندوستان کے زیر اہتمام غیراقامتی ہندوستانی قانون سازوں اور مئیروں کے بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ترقی میںپوری بین الاقوامی برادری اور انسانی تہذیب کی شراکت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ممبر پارلیمنٹ ہوکر اپنے ملکوں کے معاشرے میں تعاون دینے والے ہند نژادہندوستان کے بارے میںزیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President ram nath kovind addresses nri lawmakers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply