مختلف نظریات و مذاہب کے لوگ متحد ہو کر ملک کی روح اور طاقت بنتے ہیں:صدر جمہوریہ

نئی دہلی:صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج ملک کی عظیم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں ان کے کردار کو نمایاں کیا اور مختلف نظریات اور مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان بھی کیا۔ مسٹر مکھرجی نے نئے بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر اپنے خطاب میں عظیم سکھ مذہبی رہنما گروگوبند سنگھ، عظیم سنت اور فلسفی رامانجاچاری اور بابا بندہ بہادر سنگھ کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے اور امن اور ہمدردی کی مثال مدر ٹریسا کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ستار کے مختلف تار سے مختلف سر نکلتے ہیں لیکن تمام تاروں کےایک ساتھ بجنے پر مسحور کردینے والی موسیقی پیدا ہوتی ہے، اسی طرح مختلف نظریات اور مذاہب کے لوگ متحدہوکر ملک کی روح اور طاقت بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی جمہوریت کے جشن کے لئے دوبارہ جمع ہوئے ہیں جس کے اقدار اور ثقافت اس ملک کی تاریخ کے طویل دور میں پھلتے پھولتے رہے ہیں۔مسٹر مکھرجی نے کہا کہ اس سال عظیم سکھ گرو گوبند سنگھ کی 350 ویں سالگرہ ہے۔
ہم عظیم سنت اور فلسفی رامانجاچاری کی ہزاریہ سالگرہ منا رہے ہیں۔ان عظیم شخصیات کی طرف سے دکھائی گئی سماجی تبدیلی اور بہتری کی راہ جو سب کے لئے روشنی کا ستون ہے، میری حکومت کے لئے متاثر کن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال ہم بابا بندہ سنگھ بہادر کا 300 واں شہیدی دیوس منعقد کررہے ہیں۔ ان کی ہمت اور قربانی کی یاد اور حال میں سنت قرار دی گئیں مدر ٹریسا کی بے لوث خدمت کے جذبے سے ہم تحریک لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال ہم چمپارن ستیہ گرہ کی صدی منا رہے ہیں، جس نے ہماری آزادی کو نئی سمت دی تھی اور نوآبادیاتی طاقتوں سے لڑنے کے لئے ہندوستان کی افرادی قوت کو متاثر کیا تھا۔ مہاتما گاندھی کے ستیہ گرہ کے اصولوں نے ہر ہندوستانی کے دل میں بے حد ہمت، اعتماد اور مفاد عامہ کے لئے قربانی کی روح بھر دی۔ آج یہی افرادی قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pranab mukherjees speech at parliament in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply