پرنب مکھرجی بہار اور کرناٹک کے دو روزہ دورے پر

نئی دہلی: صدر پرنب مکھرجی 26 سے 28 اگست تک بہار اور کرناٹک کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ کانووکیشن سے خطاب کریں گے اور کئی دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
یہاں آج جاری سرکاری ریلیز کے مطابق مسٹر مکھرجی 27 اگست کو بہار میں نالندہ یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کریں گے اور راجگیر میں نالندہ یونیورسٹی کے احاطے کی بنیاد رکھیں گے۔
صدر اسی دن بنگلور پہنچ کر اکشے پاترا فاؤنڈیشن کی طرف سے دو ارب لوگوں کو کھانا فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقد پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ 28 اگست کو دہلی واپس آنے سے پہلے نیشنل لااسکول آف انڈیا یونیورسٹی، بنگلور کے 24 ویں سالانہ کانووکیشن کو بھی خطاب کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pranab mukherjee to begin three day visit to bihar karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply