میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سان سوچی کی صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات

نئی دہلی:جمہوریہ میانمار کی وزیر خارجہ محترمہ آنگ سان سوچی نے منگل کے روز راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر محترمہ آنگ سان سو چی کا استقبال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان اور میانمار قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان طویل مفاہمتی اور اچھے رشتے ہیں۔
اس سال اگست میں میانمار کے صدر کے ہندوستان دورہ کے دوران نہایت ثمرآوراور سودمند مذاکرات ہوئے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان چار اہم معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔ صدرنے محترمہ آنگ سان سوچی کو گزشتہ نومبر 2015 میں ہوئے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے کے لئے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میانمار کے عوام کے اس جذبے کی ستائش کرتا ہے جس کے تحت انہوں نے عام ا نتخابات میں حصہ لیا۔ اسی طرح میانمارمیں جس طرح انتخابی عمل مکمل ہوا ہندوستان اس کو بھی سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ میانمار میں جمہوری عمل مزید مستحکم ہوا ہے۔ جمہوریت کی طرف منتقلی کے اس پورے عمل میں ہندوستا ن میانمار کی پوری مدد کرے گا تاکہ میانمار میں استحکام یقینی بنانے کے لئے جمہوری اداروں کا قیام ہو سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pranab mukherjee meets aung san suu kyi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply