صدر جمہوریہ نے پرگتی میدان دہلی میں تجارتی میلے کا افتتاح کیا

نئی دہلی: اقتصادی خوشحالی کیلئے امن پر زور دیتے ہوئے صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ نیاہندوستان بن رہا ہے اور وہ پڑوسی ملکوں میں استحکام اور ترقی کا خواہش مند ہے۔ مسٹر مکھرجی نے یہاں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فےئر کے 36ویں ایڈیشن کا رسمی افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی خوش حالی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہے۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ پڑوسی ملکوں میں استحکام برقرار رہے اور وہاں کے لوگوں کی اقتصادی ترقی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا اصل ایجنڈا علاقائی خیر سگالی، امن اور خوشحالی ہے جس کے تحت بنیادی ڈھانچہ ، رابطہ، صلاحیت سازی، تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ترقیاتی اسکیمیں لائی جارہی ہیں۔ میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے منصوبوں اور اسکیموں سے نیا ہندوستان بن رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان کثیر سطحی تنظیموں میں ہم خیال ملکو ں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ اس کے اقوام متحدہ سے لے کر آرکیٹک کونسل اور بحرالکاہل اتحاد تک بات کی جارہی ہے۔
ہندوستان نے حال ہی میں برکس اور بمسٹیک میں کانفرنس منعقد کئے ہیں اور اس خیال کو آگے بڑھایا ہے۔انہوں نے گھریلو نظام میں اقتصادی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں باہمی مسابقت کو فروغ ملے گا۔ اس سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
قابل تجدید توانائی پر زور دینے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس سے صاف ستھرا ماحول بنانے میں مدد ملے گی اور مسلسل ترقی ہوگی۔اس موقع پر تجارت اور صنعت کی وزیر نرملا سیتا رمن ، اعلی افسران اور کئی ملکو ں کے سفارت کار بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pranab mukherjee inaugurates india international trade fair in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply