ای احمد کے انتقال پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی ،سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سابق مرکزی وزیر اور انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر ای احمد کے انتقال پر آج رنج و غم کا اظہار کیا۔ مسٹر پرنب مکھرجی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر ای احمد کے انتقال سے انہیں سخت صدمہ ہوا ہے۔
وہ (مسٹر ای احمد) طویل عرصے سے ان کے دوست اور ساتھی رہے۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ “مسٹر ای احمد پسماندوں اور مظلوموں کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشش کرنے والوں میں شمارکیے جاتے تھے۔ ان کی خدمات کو یہ ملک تادیر یاد رکھے گا”۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ملک کو بیش بہا خدمات پیش کرنے والے بزرگ ممبر پارلیمنٹ مسٹر احمد کے انتقال سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے ۔میں ان کے انتقال پر تعزیت اداکرتا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pm modi condole death of mp e ahamed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply