صدر اور وزیر اعظم نے جی سیٹ19کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، نائب صدر جمہوریہ محمدحامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے اندر تیار کی گئی ٹیکنالوجی سے خلائی گاڑی جی ایس ایل وی مارک۔3 کے ذریعے ہندستانی مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ ۔19 کو کامیابی کے ساتھ خلامیں پہنچانے پر ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو ) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے ملک کے وقار میں اضافہ ہواہے۔
مسٹر مکھرجی نے اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار کو بھیجے پیغام میں کہا ہے کہ وہ جی ایس ایل وی۔3 کے ذریعے جی سیٹ۔19 سیٹلائٹ کی تاریخی اور کامیاب پرواز کے لئے ان کو اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارک باد دیتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اس مشن کی کامیابی سے ہندستان اگلی نسل کی لانچنگ اور سیٹلائٹ صلاحیت کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس سے ملک کا قد بڑھا ہے۔ وہ اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ نائب صدر نے بھی خلائی گاڑی کی کامیاب پرواز کے لئے اسرو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی انسانیت کی بہتری کے لئے خلا میں امکانات تلاش کرنے کے نئے دروازے کھولے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pm congratulate isro on launch of indias heaviest rocket in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply