صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور سیاسی لیڈروں کا انل مادھو دوے کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت مختلف پارٹی کے رہنماؤں اور مودی کابینہ کے وزیروں نے نے مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیرمملکت انل مادھو دوے کے انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا۔ مسٹر مکھرجی نے ایک ٹویٹ میں کہا،”میں ان کے اچانک انتقال غم زدہ اور صدمے میں ہوں۔ان کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ میر گہری تعزیت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت ہی شائستہ مزاج دوست مسٹردوے کے اچانک انتقال سے مکمل طور پر صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انل مادھو دوے جی کو عوامی خدمت کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں قابل ذکر کام کیا۔ وزیر اعظم نے مسٹر دوے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنا ذاتی نقصان بتایا ۔ مسٹر مودی نے کہا ”میں کل شام کو انل دوے کے ساتھ تھا۔ ان کے ساتھ پالیسی معاملات پر بات چیت کر رہا تھا۔ ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے۔ انہیں لوگ فعال عوامی خادم کے طور پر یاد رکھیں گے۔ ماحولیاتی تحفظ کی سمت میں وہ کافی محنت سے کام کر رہے تھے“۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مادھودوے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات و ماحولیات کے وزیر اور ان کے ساتھی انیل مادھو دوے کے اچانک انتقال سے صدمے میں ہیں۔
مسٹردوے ماحول کے بارے میں انتہائی حساس اور فعال تھے۔ ان کا کام بہت ہی قابل ستائش رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے مسٹر دوے کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خدا انہیں اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دوے کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ گاندھی نے آج اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر دوے کے انتقال سے وہ صد مے میں ہیں۔ وہ انتہائی ملنسار اور مہذب شخص تھے۔ ان کو ان کی منکسر المزاجی کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ کانگریسی صدر نے اپنا تعزیتی پیغام مسٹردوے کے خاندان کو بھی ارسال کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pm and political leaders condole anil madhav daves death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply