صدرپرنب مکھرجی نے گیانی ذیل سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:(یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے آج 5 مئی 2017 کو راشٹرپتی بھون میں سابق صدر جمہوریہ ہند گیانی ذیل سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر ، افسران ، عملے اور گیانی ذیل سنگھ کے کنبے کے افراد نے راشٹر پتی بھون کے دربار ہال میں گیانی ذیل سنگھ کے پورٹریٹ پر پھول چڑھائے۔
گیانی ذیل سنگھ ملک کے ساتویں صدر جمہوریہ تھے۔ وہ25جولائی1982سے 25جولائی1987تک اس عہدے پر فائز رہے۔ان کی پیدائش 5مئی1916کو برطانوی راج کے صوبہ پنجاب کے ساندھواں میںہوئی تھی۔ 25دسمبر1994میں چنڈی گڑھ میں ان کا انتقال ہوا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President pays homage to giani zail singh on his birth anniversary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply