صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کےلیے باقی چار ممبران بھی نامزد کر دیے

نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندنے ادب ،سائنس ،آرٹ یا سماجی خدمات کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے یا مخصوص صلاحیت رکھنے والی 12 شخصیات کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کرنے کے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے باقی چار شخصیات کو ایوان بالا کے لیے نامزد کر دیا۔

جن نئے لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے وہ اترپردیش کے دلت لیڈر رام شکلا ،پروفیسر راکیش سنہا،معروف مجسمہ ساز رگھوناتھ مہاپاترا اور معروف شاستریہ رقاصہ سونل مان سنگھ ہیں۔

اس ضمن میں ایک سرکاری اعلان میں بتایاگیاکہ آئین کی شق 80کے تحت وزیراعظم کی مشاورت سے صدرجمہوریہ نے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے ان چار لوگوں کو نامزد کیا ۔ان چار نامزدگیوں کے بعد نامزد ارکان کی تعداد مکمل ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President nominates rss ideologue rakesh sinha among three others to rajya sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply