صدر پرنب مکھرجی کا ملکہ ایلزبتھ کے نام پیغام تعزیت، مانچسٹر دھماکہ کی مذمت کی

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے مانچسٹر میں دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مکھرجی نے برطانیہ کی ملکہ عزت مآب الزبتھ دوئم کو ارسا ل کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمیں مانچسٹر میں دہشت گردانہ حملے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہندوستان اس گھناؤنے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اورمشکل گھڑی میں برطانیہ کے عوام اور اس کی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ یہ حملہ محض برطانیہ اور اس کے عوام کے خلاف نہیں ہے۔ یہ حملہ انسانیت اور ا?ن اقدار کے خلاف ہے، جن کے لیے ہم سب جیتے ہیں۔ بار بار کیے جانے والے یہ دہشت گرد حملے ہمیں ایک بار پھر یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں تیزی سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان، برطانیہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان طاقتوں کو ہرانے کا عہد بند ہے۔ صدر نے کہا کہ ہندوستان کے عوام ا?ن لوگوں کے لیے جن کی جانیں تلف ہوئی ہیں، تعزیت میں شامل ہیں۔ ہماری دعائیں زخمیوں کے لیے بھی ہیں۔ میں دعاگو ہوں کہ یہ لوگ جلد صحت یاب ہوں۔

Title: president mukherjee condemns manchester attack | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply