وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ دہلی کیجری وال نے نوراتری کی مبارکباددی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ملک کے باشندوں کو نئے سال، نوراتری، گوڈی پاڑوا اور اگادی وغیرہ تہواروں مبارک دی ہے۔ مسٹر مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ”نئے سال اور نوراتری کی ملک کے باشندوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ یہ ہم سب کی زندگی میں خوشحالی، فارغ البالی اور اچھی صحت لے کر آئے۔ انہوں نے دوسرے ٹویٹس میں چیتی چاند، نوریہ، گوڈی پاڑوا اور اگادی کے تہوار کی بھی ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں“۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ”تمام لوگوں کو نوراتری مبارک“۔ واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام مندروں میں نوراتری کے موقع پر بھاری بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور دارالحکومت میں جھنڈے والان میں واقع مندر میں آج صبح خصوصی پوجا ارچنا کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President mukherjee and pm modi extend greetings on navratri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply