رام ناتھ کووند جیبوتی اور ایتھوپیا کے 4روزہ دورے پر روانہ

نئی دہلی:(ایو این آئی)افریقی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات میں نیا باب جوڑنے کے ارادے سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندجیبوتی اور ایتھوپیا کے چار روزہ سرکاری دورہ پر آج روانہ ہوگئے۔ کووندجیبوتی کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی سربراہ ہیں۔جبکی گزشتہ45برسوں میں ایتھوپیا جانے والے وہ پہلے ہندوستانی صدر ہیں۔اس سے پہلے 1972میں اس وقت کے صدر جمہوریہ وی وی گری ایتھوپیا دوسرے پر گئے تھے۔ صدر بننے کے بعد کووند کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کووند جیبوتی کے صدر اسمٰعیل عمرگولے کی دعوت 3اور 4اکتوبر کوجیبوتی کے دورے پر رہیں گے۔2015میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ جنگ زدہ یمن سے تقریباً 7000لوگوں کو نکالنے کی مہم ’آپریشن راحت‘کے لئے وہاں گئے تھے۔
کووند کی صدر اسمٰعیل سے دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ زبوتی اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات آپسی احترام اور دو طرفہ علاقائی و کثیر النکات معاملوں پر مبنی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2016-17میں 28.454کڑور ڈالر رہا جبکہ ہندوستان نے جیبوتی سرکار کو سیمنٹ پلانٹ کے پروجیکٹ کیلئے 4.913کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔ جیبوتی کا دورہ ختم کرکے رام ناتھ کووند 4-6اکتوبر کے درمیان ایتھوپیا کے دورہ پر رہیں گے۔وہ راجدھانی ادیس ابابا میں صدر ملاتو توشو مے کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔کووند دونوں دوروں کے دوران غیر مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں سے ملیں گے،اور ان سے خطاب بھی کریں گے۔وہ ادیس ابابا یونیورسٹی میں لیکچر دیں گے اور بزنس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ ہندوستان ،ایتھوپیا میں تیسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ایتھوپیا افریقہ براعظم میں ہندوستان سے سب سے زیادہ آسان شرح سود پر قرض لینے والا ملک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President kovinds leave for ethiopia djibouti in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply