بارہ سال سے کم عمر کی بچیوں سے ریپ کے مجروں کو سزائے موت کے آرڈی ننس پر صدر نے دستخط کر دیے

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 12برس سے کم عمر کی بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزائے موت دینے کے اس آرڈی ننس پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی جسے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے منظور کیا تھا۔ اس آرڈی ننس کے ذریعہ چار قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔ بعد میں اسے صدر کی منظوری کے لئے بھیجا گیا۔ متعلقہ نوٹکیشن جاری ہونے کے بعد ترمیمی قوانین نافذ ہوجائیں گے۔ اس آرڈی ننس کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔آرڈی ننس بچیوں کے جنسی استحصال تحفظ ایکٹ (پوکسو) ، تعزیرات ہند، شواہد ایکٹ، ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی گئی ہے۔سورت، کٹھوعہ اور اناو¿میں گزشتہ دنوں ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد ایسے مجرموں کو سخت سزا دینے کا ملک گیر پیمانے پر مطالبہ کیا گیاتھا۔ قانون میں تبدیلی کے بعد 12سال تک کی بچی کی آبرو ریزی کے قصورواروں کو موت کی سزا ہوگی ۔ آرڈی ننس کے مطابق اس قسم کے مقدمات کو جلد سے جلد فیصل کرنے کے لیے نئی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی اور ریپ کیسز کے حوالے سے تمام تھانوں اور اسپتالوں کو فارنسک جانچ آسان بنانے کے لیے تمام سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی۔آرڈی ننس میں 16سال سے زائد عمر کی عورتوں سے ریپ کی سزا سات سال قید سے بڑھا کر 10سال، 12سے 16سال کی عمر تک کی لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرنے پر قید کی مدت دس سال سے بڑھا کر 20سال اور 12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ ریپ کرنے پر موت کی سزا دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President kovind promulgates ordinance to amend pocso act in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply