صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا ٹرمپ کو پیغام مبارکباد

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند، پرنب مکھرجی نے امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نام اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہونے پر وہ انہیںاپنی پر خلوص مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ صد ارتی انتخاب میں ان کی کامیابی انفرادی بہادری کے جذبے کی جیت ہے جو کہ امریکی قومی شناخت کو ہمیشہ ظاہر کرتا ہے۔
ا ن کی جیت عوامی قوت فیصلہ کا بھی ایک جشن ہے جو کہ ہندستان اور امریکہ جیسی جمہوریتوں کے لئے مزید طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہے۔ ہندستان اور امریکہ کے پاس جمہوریت اور تکثیریت کی قدریں مشترک ہیں۔
عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات ہمارے دونوں ملکوں کو باہم جوڑتے ہیں۔ امریکہ اور ہندستان کے درمیان کلیدی اور اقتصادی مفادات وسیع سے وسیع تر ہوتے جارہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے سامنے مشترکہ چیلنجز بھی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک و تعاون کے لئے کافی امکانات ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کے عہدہ صدارت کے دوران ہندستان اور امریکہ کے مابین شراکت داری کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President congratulates trump in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply