سیارے کی کامیاب لانچنگ پرصدر جمہوریہ ہند کی اسرو سائنسدانوں کومبارک باد

نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے پی ایس ایل وی۔ 35اور ایڈوانس ویدر سیٹیلائٹ ایس سی ایس اے ٹی۔ 1 اور سات دیگر مماثل مقاصدکی تکمیل کرنے والے جدید سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) اور اس کے سائنس د انوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے اسرو کے چیئر مین مسٹراے۔ ایس کرن کمار کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل وی۔ 35اور ایڈوانس ویدر سیٹیلائٹ ایس سی ایس اے ٹی۔ 1 اور سات دیگر مماثل مقاصدکی تکمیل کرنے والے جدید سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر آپ کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) اور اس کے سائنس د انوں کی پوری ٹیم کو میری جانب سے دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔
مجھے یقین ہے کہ ایس سی ایس اے ٹی۔ 1 موسمیاتی پیشن گوئی ،آنے والے طوفانوں کا پتہ لگانے او ر با خبر رہنے کی غرض سے استعمال کنندگان کو معلومات فراہم کرے گا۔قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے جو کہ ہماری خلائی صلاحیتوں کی ترقی کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President congratulates isro for successful satellite launch in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply