صدر جمہوریہ نے رنجن گوگوئی کو باقاعدہ چیف جسٹس مقرر کر دیا

نئی دہلی:صدر رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گوگوئی کو باقاعدہ چیف جسٹس مقرر کر دیا ۔ وہ3 اکتوبر کو نئے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔

وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ لیں گے ، جو2 اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں لیکن چونکہ 2اکتوبر گاندھی جینت کے موقع پر سرکاری تعطیل ہے اس لیے گوگوئی کی تقریب حلف برادری 3اکتوبر کو ہوگی۔

جسٹس گوگوئی اس عہدے پر 17نومبر2019تک فائز رہیں گے۔واضح ہو کہ اس ماہ کے اوائل میں چیف جسٹس مشرا نے انہیں سپریم کورٹ کو سب سے سینیئر جج ہونے کے باعث اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔

کیونکہ یہ روایت رہی ہے کہ وزارت قانون رخصت پذیر چیف جسٹس کو مکتوب بھیج کر معلومکرتی ہے کہ کون سا جج ان کا جانشین بنے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: President appoints ranjan gogoi chief justice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply