عام بجٹ فروری کے بجائے جنوری میں پیش کرنے کا وزیر اعظم نے باقاعدہ اعلان کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ میں تیزی لانے کے مقصد سے عام بجٹ کو فروری کے بجائے جنوری میں ہی پیش کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی اس پہل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے بجٹ ایک ماہ قبل پیش کیے جانے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے منصوبے بنائیں۔ مسٹر مودی نے آسان کاروباری ماحول پر عالمی بینک کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریوں اور تمام سکریٹریوں کو اس رپورٹ کا تجزیہ کرنے اور ان محکموں یا ریاستوں میں ممکنہ بہتری کے امکانات تلاش کرنے کے لئے کہاہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک مہینہ میں رپورٹ دینے اور کابینہ سیکرٹری کو ان رپورٹوں کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعظم نے اس دوران ریلوے، سڑک، بجلی، قدرتی گیس شعبہ سے منسلک منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے وقت پر منصوبے پورے کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے لاگت نہیں بڑھتی ہے اور عام لوگوں کو بھی متعلقہ منصوبوں کا فائدہ ملتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Presentation of union budget advanced by a month pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply