بھاگوت کو صدر بنانے کی درگاہ اجمیر شریف میں دعا کی گئی

اجمیر:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو ملک کا صدر بنائے جانے کے لئے راجستھان میں اجمیر کی خواجہ صاحب کی درگاہ پر گزشتہ دیر رات مسلم نوجوان انسداد دہشت گردی کمیٹی کی جانب سے مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرکے دعا کی گئی۔
خادم سید فضل امین چشتی نے آج یہاں بتایا کہ کمیٹی کے قومی صدر و دیگر عہدیداران چادر لے کر اجمیر پہنچے اور موہن بھاگوت کو صدر بنانے کے لئے دعا مانگی۔ کمیٹی کے صدر شکیل سیفی کے حوالے سے خادم فضل امین چشتی نے بتایا کہ جیسے وزیر اعظم نریندر مودی قوم پرستی اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے مقصد سے ملک میں دنیا کو ساتھ لے کر کام کر رہے ہیں اسی طرح کا ملک میں صدر بھی ہونا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھاگوت کی حب الوطنی اور ملک کی حفاظت کرنے کے بارے میں کسی کو کوئی بھی شک نہیں ہے۔ ہندوستان کا مسلمان بھی ملک کی تعمیر میں اپنی فعال کردار نبھانا چاہتا ہے۔ قابل غور ہے کہ آئندہ جون کے مہینے میں ملک کے لئے نئے صدر کا نام سامنے آنے والا ہے۔ موہن بھاگوت اپنے ایک بیان میں اس عہدے کی دعویداری مسترد کر چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prayer offered in ajmer dargah for mohan bhagwat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply