پاکستان ہمیں نہ سکھائے کہ ہندوستانی سیاسی پارٹیوں کو کیسے انتخابات لڑنے چاہئیں: بی جے پی

نئی دہلی: پاکستان کے اس بیان پر، کہ ہندوستانی سیاستداں گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مباحثوں میں پاکستان کو نہ گھسیٹیں بلکہ اپنے بل بوتے پر انتخابات میں کامیابی حاصل کریں،ہندوستان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ پاکستان کو ہمیں نصیحت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستان کی سیاسی پارٹیاں اپنے بل بوتے پر انتخابات لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اور پارٹیاں اپنے دم پر ہی انتخابات لڑتی رہی ہیں۔ ہمیں ہندوستان کی جمہوریت پر ناز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے ذریعہ منتخب کیے گئے وزیر اعظم ہیں اور بی جے پی بھی عوام مٰں اتنی ہی مقبول ہے۔
پرساد نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اپنے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو پسند نہیں کرتا ۔اور پاکستان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوار کے روز گجرات کے شہر پالن پور میں ایک انتخابی جلسہ میں کہا تھا کہ جب کانگریس لیڈر منی شنکر ایر نے انہیں ’نیچ ‘ کہا تھا تو اس سے ایک روز پہلے سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمن موہن سنگھ ،نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان سہیل محمود نے منی شنکر ایرکی رہائش گاہ پر خفیہ میٹنگ کی تھی۔یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے۔ پاکستانیوںکے ساتھ خفیہ ملاقات کا کیا مقصد ہے۔

Title: prasad raps pakistan for sermon on elections | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply