گروتیغ بہادر کے یوم شہادت پر صدرجمہوریہ کا خراج عقیدت

نئی دہلی:صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے گروتیغ بہادر کے شہیدی دیوس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گروتیغ بہادر کا شہیدی دن ہمیں ان کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔
گروتیغ بہادر انسانیت کی علامت ہیں، جنہوں نے ذات پات، رنگ و نسل، مذہب و ملت کی تمام سرحدوں کو بے معنی کردیا ہے۔ آئیے اس مبارک موقع پر ہم سب ان کی بے لوث خد مات کے لئے خودکو وقف کرنے کے فلسفے کے تئیں خود کو وقف کردیں۔ ہماری فکروعمل میں نفرت او رتشدد کا کوئی مقام نہیں ہونا چاہئے۔
گروتیغ بہادر جی کی قربانی ہمیں اخوت و مساوات ،بھائی چارے اور تمام انسانیت کو متحد ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ واضح رہے کہ 24نومبر گورو تیغ بہادر کا شہیدی دوس ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pranab mukherjee paid tribute to guru tegh bahadur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply