ایم جے اکبر کو وزیر بنا کرمودی نے کابینہ میں مسلم نمائندگی میں اضافہ کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی کابینہ کی توسیع کرکے 19 نئے چہرے وزیرمملکت کے طور شامل کئے اور ماحولیات کے وزیر مملکت پرکاش جاوڈیکر کو ترقی دے کر کابینہ درجہ کا وزیر بنادیا۔
سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ مختار عباس نقوی کو ترقی دے کر کابینہ درجہ کا وزیر بنادیا جائے گا لیکن تازہ ردو بدل میںانہیں ترقی دینے کے بجائے مودی نے اپنی کابینہ میں مسلم نمائندگی میں اضافہ کرنے کو ترجیح دی اور معروف صحافی ایم جے اکبر کو وزارتی کونسل میں شامل کر لیا۔
اترپردیش میں بدلتی ہوئی سیاسی وفاداریوں کے پیش نظر ایک برہمن، ایک دلت اور پسماندہ طبقہ کے ایک ممبر پارلیمنٹ کو وزیر بنایا گیا ہےراشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں صدر پرنب مکھرجی نے نئے وزراکو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
نئے وزراء میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ کابینہ کی توسیع میں سب سے زیادہ چار وزیر راجستھان کے شامل کئے گئے ہیں۔ اسمبلی الیکشن والی ریاست اترپردیش سے تین اور اتراکھنڈ سے ایک رکن پارلیمنٹ کو وزیر بنایا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کو مودی حکومت میں پہلی بار نمائندگی دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش اور گجرات سے تین۔تین، مہاراشٹر سے دو اور آسام، مغربی بنگال اور کرناٹک سے ایک ایک وزیر بنائے گئے ہیں۔
مسٹر مودی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی دو معاون پارٹیوں ’اپنا دل‘ اور ’ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آر پی آئی)‘ کو بھی کابینہ میں نمائندگی دی ہے۔ اپنا دل کی انوپریا پٹیل اور آر پی آئی کے رام داس اٹھاولے کو وزیر بنایا گیا ہے۔ پرانی ساتھی پارٹیوں شیو سینا اور شرومنی اکالی دل کو اس توسیع میں جگہ نہیں دی گئی ہے جن کے پہلے سے کچھ وزیر کابینہ میں شامل ہیں۔
جو نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں ان میں مدھیہ پردیش سے پھگن سنگھ کلستے، ایم جے اکبر اور انل مادھو دوے، راجستھان سے وجے گوئل، ارجن رام میگھوال،، سی آر چودھری اور پی پی چودھری، مہاراشٹر سےرام داس اٹھاولے اور سبھاش رام راؤ بھامبرے، گجرات سے پروشوتم روپالا، جسونت سنگھ بھابھور، من سکھ بھائی منڈویا، اترپردیش سے ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے، انوپریا پٹیل اور کرشنا راج، اتراکھنڈ سے اجے ٹمٹا، مغربی بنگال سے ایس ایس اہلووالیہ، آسام سے راجن گونہائی اور کرناٹک سے رمیش جگجِناگی شامل ہیں۔
منگل کو شامل کئے گئے وزرامیں سے 13 لوک سبھا کے اور 6 راجیہ سبھا کے اراکین ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prakash javadekar promoted in cabinet expansion in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply