ریان اسکول قتل کیس میں نیا موڑ، 11ویں کلاس کا طالبعلم گرفتار

گوڑ گاؤں: ہراینہ کے شہر گوڑ گاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول قتل کیس میں اس وقت نیا موڑ آگیا جب دوران تحقیقات سی بی آئی کے سراغرسانوں نے منگل کے روز اسی اسکول کے ایک گیارھویں کلاس کے طالبعلم کو اس قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اس لڑکے کے والد نے قتل کے الزام میں اپنے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔لیکن اس کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے قصور ہے اور وہ صرف اس بات کا مجرم ہے کہ اس نے اسکول کے ٹوائلٹ میں لاش پڑی ہونے اطلاع اساتذہ اور مالی کو دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت یہ واردات ہوئی تو ان کا بیٹا پراڈیوم کے ساتھ نہیںتھا بلکہ کلاس میں بیٹھا امتحان دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ پرڈیوم ٹھاکر نام کے دوسری کلاس کے سات سالہ طالبعلم کی لاش اسکول کے ٹوائلٹ میں پڑی پائی گئی تھی۔
سی بی آئی نے کہاکہ جس طالبعلم کو گرفتار کیا گیا اس نے امتحانات اور اسی روز ہونے والی پی ٹی ایم ملتوی کرانے کے لیے یہ سنسنی خیز قتل کیا تھا۔

Title: pradhyumn murder case cbi apprehends ryan international student | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply