ملک بھر کے ڈاک گھروں میں بینکنگ سہولت دستیاب رہے گی: مودی

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے تمام ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈاک گھروں میں بینکنگ کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ مسٹر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاک گھروں میں بینکنگ کی خصوصیات کے ساتھ ہی پورے ملک میں ای۔کامرس کے تحت آن لائن خریداری کرنے والے سامانوں کو لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضروری ا قدام کئے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Post offices to operate as banks says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply