محض بینکوں میں جمع کرنے سے کالا دھن قانونی نہیں ہوجاتا بلکہ اب آسانی سے پکڑا جا سکے گا: جیٹلی

نئی دہلی :نوٹوں کی منسوخی کے ذریعے کالے دھن پر لگام کسنے کے حوالے سے ظاہرکئے جا رہے شک و شبہات کو دور کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ بینکوں میں صرف روپیہ جمع کرانے سے کالے دھن کا رنگ تبدیل نہیں ہو جاتا بلکہ اس سے اس کی شناخت اب آسان ہوگئی ہے۔ اس کی بنیاد پر کالا دھن رکھنے والوں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ مسٹر جیٹلی نے آج فیس بک پر ”ڈی مونیٹائیزیشن‘: اے لک بیک ایٹ دی لاسٹ ٹو منتھس“کے نام سے اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے،”دو ماہ گزر گئے، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ جب 86 فیصد ہندوستانی کرنسی، جو جی ڈی پی کا 12.2 فیصد حصہ ہے زیرگردش رہنے سے روک دی جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی کرنسی لائی جاتی ہے، تو ایسے فیصلے کے اہم نتائج برآمد ہوں گے ہی۔
اب جب بینکوں کے باہر لگی قطاریں ختم ہو گئی ہیں اور نوٹوں کی منسوخی کے بعدکی مشکلیں دور ہو گئی ہیں، تو ایسے میں اس فیصلے اور اس کے نتائج کا تجزیہ بامعنی ہے۔“ انہوں نے کالے دھن کے معاملے پر کہا، ”مودی حکومت نے پہلے ہی دن یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ ”شیڈو ایکونامی“ اور کالے دھن کے خلاف قدم اٹھائےگی۔
مودی حکومت کا پہلا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کا تھا۔ مرکزی حکومت نے سوئٹزرلینڈ سے سمجھوتہ کیا ہے کہ دونوں ملک اپنے اپنے یہاں اثاثہ رکھنے والے شہریوں کی اطلاع آپس میں اشتراک کریں گے۔ یہ معاہدہ 2019 سے نافذہوگااسی طرح ماریشس، قبرص اور سنگاپور کے ساتھ اس سے قبل ہوئے معاہدوں پر دوبارہ بحث کرکے ان میں تبدیلی کی گئی۔ ہندوستان کے باہر غیر قانونی اثاثہ کی حیثیت سے کالا دھن رکھنے والوں کو اس کے اعلان کے لئے وقت دیا گیا، جس کے تحت مذکورہ رقم پر60 فیصد ٹیکس اور 10 سال کی سزا کا قانون ہے۔“ انکم ٹیکس اعلان منصوبہ 2016 بھی بہت کامیاب رہا۔
اس منصوبہ کے تحت 45 فیصد ٹیکس وصول کیا گیا۔ دولاکھ روپے سے زیادہ کی ہونے والی نقد لین دین کے لئے پین کارڈ لازمی کرنے سے کالے دھن کے ذریعے ہونے والے اخراجات پر لگام لگی ہے۔ بے نامی قانون، جسے کبھی صحیح طریقہ سے نافذ نہیں کیا گیا، اس پر نظر ثانی کی گئی اور نافذ کیا گیا۔ اس سال نافذ ہونے والا اشیا اور سروس ٹیکس۔قانون (جی ایس ٹی) ٹیکس چوری کرنے پر شکنجہ کسنے میں مزید کارگر ثابت ہوگا۔ نوٹوں کی منسوخی اسی سمت میں اٹھایا گیا ایک بڑا قدم تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Post demonetisation money has lost anonymity arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply