پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے باوجود آتش بازی سے دہلی میں فضا ئی آلودگی میں اضافہ

نئی دہلی:(یو این آئی)دہلی این سی آر میں پٹاخوںکی فروخت پر پابندی کے باجود دیوالی پر لوگوں نے آتش بازی کی جس سے قومی راجدھانی میں آج صبح پولیوشن کا انڈیکس بڑھ کر 350 کے پار پہنچ گیا۔
سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے دہلی میں پولیوشن کا انڈیکس 351 درج کیاگیا جو بدترین کے زمرہ میں آتا ہے۔سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈر ویدر فارکاسٹ(ایس اےکیو ڈبلیو ایف)نے بتایا تھا کہ انڈیکس 350 پر تب ہی پہنچے گا جب تقریباً گزشتہ سال جتنے ہی پٹاخے چھوڑے جائیں گے۔
اس حالت میں موسمی حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس نے ہفتہ اور اتوار کو دہلی میں کثافت سنگین سطح پہنچنے کا انتباہ دیا ہے۔ہفتہ کو انڈیکس 471پر اور اتوار کو 409پر پہنچ سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pollution in delhi soars after diwali despite ban on firecrackers air quality very poor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply