گجرات اور ہماچل کے ووٹرز نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی:راج ناتھ

نئی دہلی: گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار جیت پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے حوصلہ افزا نتائج اس امر کے مظہر ہیں کہ ووٹروں نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔
انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور ذات برادری کے کانگریس کے کھیل سے پارٹی کو گجرات میںکوئی نقصان نہیں پہنچا اور کانگریس نے بی جے پی کو اقتدار سے بے داخل کردینے کا جو خواب دیکھا تھا وہ چکنا چور ہو گیا۔
یہ نہیں بلکہ وہ گجرات جیتنے کی کوشش میں ہماچل سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی۔جو اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ عوام کانگریس سے پاک ہندوستان دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کے پارٹی رفیق پرکاش جاواڈیکر نے بھی ان کے ہی سر میں بولتے ہوئے کہاکہ آج کی سیاست کا اصل موضوع ترقی ہے ۔اسی لیے عوا م مودی جی کے ساتھ ہیں۔

Title: poll results approval of modi governments policies says rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply