پانچ ریاستوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، نتائج 11 مارچ کو

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک کی پانچ ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی انتخابات چار فروری سے آٹھ مارچ تک کرائے جائیں گے، جن کے نتیجےکا اعلان 11 مارچ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں تمام 403 نشستوں کے لئے سات مراحل میں، منی پور کی 60 نشستوں کے لئے دو مراحل میں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں ایک ایک مرحلے میں انتخابات کرانے آج اعلان کیا۔
چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے یہاں پریس کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے نتائج 11 مارچ کو آئیں گے۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گئے ہیں۔
اتر پردیش میں پولنگ سات مراحل میں 11 فروری، 15 فروری، 19 فروری، 23 فروری، 27 فروری، چار مارچ اور آٹھ مارچ کو ہوگی۔ منی پور میں چار اور آٹھ مارچ کو دو مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ گوا اور پنجاب میں چار فروری اور اتراکھنڈ 15 فروری کو پولنگ ہوگی۔اتر پردیش میں اسمبلی کی 403 نشستوں، پنجاب میں 117، اتراکھنڈ میں 70، منی پور میں 60 اور گوا میں 40 نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔
پانچوں ریاستوں کی 690 اسمبلی سیٹوں کے لیے 16 کروڑ سے زائد ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ مجموعی س?ٹوں میں سے 133 نشستیں ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کیلئے محفوظ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ اس بار کل ایک لاکھ 85 ہزار پولنگ مرکز قائم کیے جائیں گے جو سال 2012 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار کچھ جدید پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ ہر پولنگ مرکز پر ایک ووٹر امداد بوتھ بنایا جائے گا۔ کچھ پولنگ پر صرف خواتین ملازمین کی تعیناتی ہوگی۔ بوتھ پر ووٹر کی رازداری کو یقینی بنانے کے لئے ای وی ایم کو لئے ?پارٹمنٹ کی اونچائی میں اضافہ کر 30 انچ کر دی گئی ہے۔
مسٹر زیدی نے بتایا کہ تقریبا سو فیصد ووٹروں کو تصویر شناختی کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جو کچھ ووٹر بچے ہوئے ہیں انہیں بھی شیڈول طریقے سے جلد ہی یہ شناختی کارڈ جاری کر دیے جائیں گے۔ ہر خاندان کو ایک رنگی ووٹر ڈائریکٹری دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پولنگ مراکز پر الی?ٹران? ووٹگ مشینوں پر امیدواروں کی تصاویر ہوں گے۔
اتر پردیش، پنجاب اور اتراکھنڈ میں انتخابات میں امیدوار کے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ رقم 28 لاکھ روپے جبکہ منی پور اور گوا میں یہ رقم 20 لاکھ ہوگی۔ انتخابی اخراجات میں شفافیت لانے کیلئے کمیشن نے انتخابات میں چندہ لینے اور مہم میں اخراجات کی ادائیگی کے لئے 20 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد لین دین پر روک لگا دی ہے۔ امیدواروں کو اس کے لئے چیک، ڈرافٹ یا دیگر ڈیجیٹل ذریعے کا ہی استعمال کرنا پڑے گا۔گوا میں تمام پولنگ بوتھوں پر ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹر کو پولنگ کی پرچی ملے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Poll dates for up punjab goa manipur counting on march 11 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply