فوجی سربراہ پر سندیپ دکشت کے بیان پر راہل گاندھی کا اظہار افسوس

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے بارے میں کانگریسی لیڈر سندیپ دیکشت کے بیان پر آج افسوس ظاہرکیا۔مسٹر دکشت نے فوجی سربراہ کو “سڑک کا غنڈہ” کہہ دیا تھا۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے ایک پروگرام میں مسٹر سندیپ دیکشت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ایسے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ”فوج کے سربراہ ملک کی فوج کی قیادت کرتے ہیں اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
کسی بھی سیاسی شخصیت کو ان کی فرض شناسی پر اس طرح کا تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کو مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور انہیں مکمل احترام دینا چاہئے۔ مسلح افواج کے خلاف کسی بھی طرح کے منفی تبصرہ کو کانگریس پارٹی قطعی برداشت نہیں کرے گی“۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ فوج کے سربراہ ملک کی فوج کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کی بیان بازی اور بے عزتی قطعی صحیح نہیں ٹھہرائی جاسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Politicians shouldnt comment against the army chief rahul gandhi on sadak ka gunda remark in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply