مہاراشٹر میں نکسلی حملہ میں پولس اہلکار ہلاک 18زخمی

ناگپور:مہاراشٹر میں گڈچرولی ضلع کے بھامر گڑھ تحصیل میںآئی ای ڈی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ آئی ای ڈی دھماکہ کل شام بھامر گڑھ کے نزدیک گشت کررہی سی 60 کمانڈو کی ایک گشتی ٹیم کی گاڑی پر نکسلیوں نے اسوقت کیا جب سکیورٹی دستے کے جوان نکسلیوں کے خلاف کوپرشی پلنار کے جنگلی علاقے میں کارروائی کر نے جا رہے تھے ۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جب زبردست فائرنگ کی گئی تو نکسلی جنگل میں بھاگ گئے تھے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ان کو ہوائی جہاز سے علاج کے لئے ناگپور لایا گیا اور دیگر سات کو سڑک کے راستے لایا جارہا ہے۔ان میں سے ایک جوان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Policeman succumbs to injury after maoist attack in maharashtras gadchiroli in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply