پولس کمشنر بسی کنہیا کی ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کے بیان سے پلٹ گئے

نئی دہلی:دہلی پولس کمشنر بی ایس بسی نے دہلی ہائی کورٹ میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کہا کہ پولس کنہیا کی ضمانت کی مخالفت کرے گی کیونکہ اب حالات بدل چکے ہیں۔اس سے قبل بسی نے کہا تھاکہ کنہیا چونکہ ایک نوجوان بالک ہے اور اسے سدھرنے کا موقع ملنا چاہئے اس لیے پولس اس کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت نہیں کرے گی لیکن اب پولس نے ارادہ بدل لیا ۔بسی نے اپنے اس عمل کو یہ کہتے ہوئے حق بجانب قرار دیا کہ جس وقت انہوں نے ضمانت کی مخالفت نہ کرنے کی بات کہی تھی اس وقت حالت دوسرے تھے اور اب حالات بدل گئے ہیں جس کے باعث وہ اپنے سابق موقف سے پلٹ رہے ہیں۔بسی نے کہا کنہیا نے عدالت میں پیشی کے وقت ایک اپیل جاری کر کے اپنے کیے پر پشیمانی ظاہر کی تھی ۔لیکن بعد میں اس کی تردید کر دی کہ اس نے ایسی کوئی اپیل نہیں کی اور پولس پر الزام بھی عائد کیے جو جھوٹ ہیں۔اس لیے اس امر کا اندیشہ ہے کہ ضمانت پر چھوٹنے کے بعد کنہیا تفتیش اور گواہوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police will oppose bail plea of kanhiya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply