کرناٹک میں 14لاکھ روپے کے دو دو ہزار والے نوٹ سمیت25.10 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد

بیلگاوی:کرناٹک میں ضلع بیلگاوی کی پولیس نے نپانی تھانہ علاقہ سے 25.10 لاکھ روپے کی غیر قانونی کرنسی برآمد کی ہے جن میں 14 لاکھ روپے کے نئے دو ہزار روپے کے نوٹ بھی شامل ہیں۔
پولس سپرنٹنڈنٹ روی کانت گوڑا نے آج یہاں بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولس نے گالاگتھا گاؤں سے نپانی کی طرف آ نے والی ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔
کار کی تلاشی میں بغیر کسی جائز دستاویزات کے 14 لاکھ روپے کے نئے نوٹ سمیت 25.10 لاکھ روپے برآمد کئے گئے۔ پولس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ تیسرا شخص موقع سے بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا۔ پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police seizes rs 25 10 lakh in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply