مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے ممبئی دفاتر پر پولس کے چھاپے

ممبئی :ممبئی میں واقع متنازع مبلغ ذاکر نائیک کی غیر سرکاری (این جی او) تنظیم اسلامک فاونڈیشن (آئی آر ایف)کے جنوبی شہرمیں واقع دفاتر پر پولیس کی ایک ٹیم پہنچ چکی ہے۔
چند روز قبل مرکزی حکومت نے آئی آر ایف پر پانچ سال کی پابندی عائد کرنیکا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز ہی حکومت مہاراشٹر نے ادارے کی نگرانی میں جنوبی ممبئی میں واقع اسلامک انٹرنیشنل اسکول پر قبضہ کرنے اور ایڈمنسٹر مقرر کرنے کے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ اور اسے اپنی تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پولیس آئی آر ایف کے ڈونگر ی علاقہ میں واقع چار دفاتر میں پہنچ چکی ہے اور تما دستاویزات اور دیگر امور کا جائزہ اور جانچ کے بعد ان دفاتر کو سیل کراجاسکتا ہے۔
گزشتہ روز مہاراشٹر کے وزیر برائے اسکول اور اعلیٰ تعلیم ونود تاوڑے نے کہاکہ ریاستی سرکارکو مرکزی حکومت سے ایک بارنوٹیفکیشن موصول ہوجائے اور اس کے بعد محکمہ تعلیم اس ضمن میں اقدامات کرے گااور پابندی کے بارے میں رائج اصولوں اور ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے اور اس کا بات کا مکمل خیال رکھاجائے گا کہ طلباءاور اساتذہ متاثر نہ ہوں۔
اسکول کو کس طرح حاصل کیا جائے گا اس کے بارے میں بعد میں فیصلہ ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police raids on zakir naiks offices in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply