چھتیس گڑھ کے بینکوں میں سوا لاکھ روپے جمع کرانے والے تین دیہاتیوں سے پولس کی پوچھ گچھ

دنتے واڑہ:چھتیس گڑھ میں ضلع دنتےواڈا کے بچیلی حلقہ کے ایک بینک میں اپنے جن دھن اکاؤنٹ میں روپیہ جمع کرانے والے تین دیہاتیوں سے پولس نے تھانے میں گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔
اس کے بعدسرپنچ اور کچھ دیگر دیہاتیوں کی ضمانت پر انہیں فی الحال چھوڑ دیا گیا۔ شبہ ہے کہ نکسلیوں نے دیہاتیوں کو یہ پیسے دیئے ہیں تاکہ ان بڑے پرانے نوٹوں کو تبدیل کیا جاسکے۔ بچیلی تھانہ انچارج پریم ساہو نے بتایا کہ بینک کے اہلکاروں کی اطلاع پر تینوں دیہاتیوں کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے بلایا گیا تھا۔
ان میں ایک خاتون نے مسلسل دو دن بینک پہنچ کر500۔ 500 کے نوٹوں کی شکل میں 36 ہزار اور 32 ہزار روپے جمع کرائے۔اسی طرح دو دیگر دیہاتیوں نے بھی 30-30 ہزار روپے جمع کرائے جبکہ ان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ کئی ماہ سے لین دین نہیں ہوا تھا۔
بحث ہے کہ ادراوتی ندی کے اس پار آباد تین دیہاتوں میں اتوار کو نکسلیوں نے دیہاتیوں کو روپے بانٹے ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ نوٹ بدلوانے کے ساتھ ہی اکاؤنٹ میں جمع بھی کرائیں، جسے بعد میں لوٹانا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police questions three villagers depositing amount in jan dhan yojna in chhatisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply