ہریانہ میں جاٹ کوٹہ ریزرویشن تحریک تشدد میں تبدیل، پولس فائرنگ ،ایک ہلاک

روہتک (ہریانہ): ہریانہ کے روہتک میں پولس فائرنگ میں اس وقت ایک شخص ہلاک ہو گیا جب جاٹ کوٹے کے مطالبہ میں مظاہرین کے تشدد پر اتر آنے، گاڑیوں کو نذر آتش کرنے سڑکوں کی ناکہ بندی کرنے اور یہاں تک کہ وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور اس نے مظاہرین منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔تحریک کے بتدریج زور پکڑنے کے باعث حکام نے ریاست کے کئی مقامات پر احتیاطی تدابیر کے طور پر موبائیل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔پولس کو اس وقت فائرنگ پر مجبور ہونا پڑاجب احتجاجیوں نے روہتک دہلی بائی پاس کی ناکہ بندی کرنے کے بعد ایک پولس جیپ کو نذر آتش کردیا اور دو کو توڑ پھوڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police opened fire on protesters in haryana 1 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply