پولس نے جلی کٹو پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ منوانے کے لیے مظاہرہ کر رہے ہجوم کو مرینا بیچ سے زبردستی بھگا دیا

چنئی:تمل ناڈو میں جلی کٹوپر لگی پابندی پر آرڈیننس لائے جانے کے بعد بھی یہاں مرینا بیچ پر گزشتہ سات روز سے مظاہرہ کر رہے لوگوں کو پولیس نے پیر کی صبح زبردستی ہٹا دیا۔ تمل ناڈو میں سانڈوں کو قابو کرنے کا کھیل وہاں کی تہذیب کا حصہ ہے اور اس پر پابندی لگائے جانے سے لوگ بے حد خفا ہیں۔
پولیس نے مظاہرین سے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں آج اس حوالے سے بل پیش کیا جائے گا اور اس کا مستقل حل نکال لیا جائے گا اس لئے وہ اپنا احتجاج ختم کر دیں لیکن مظاہرین نہیں مانے. اس کے بعد پولیس نے مرینا بیچ سے مظاہرین کو جبراً ہٹانا شروع کردیا۔
جلیکٹو کے معاملے پر ریاست میں بڑے پیمانے پر جاری احتجاج کے بعد حکومت نے ایک آرڈیننس منظور کرکے سانڈو ں کو سدھانے کے اس روایتی کھیل کی اجازت دے دی تھی لیکن مظاہرین اس کے مستقل حل کی مانگ کو لے کر اب بھی ڈٹے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ آرڈیننس تو چھ ماہ بعد منسوخ ہو جائے گا، اس لئے سرکار اس کے لئے مستقل قانون بنائے۔ واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اس کھیل کی مخالف ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police force calls in water cannons tear gas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply