میرٹھ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر پولس کانسٹیبل ہلاک

میرٹھ: اترپردیش میں میرٹھ کے دورالا علاقے میں دھند کی وجہ سے کل رات ہونے والا سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دورالا تھانے میں تعینات26سالہ کانسٹیبل سمت شرما ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا۔ نیشنل ہائی وے۔58 پر ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ سنگین حالت میں زخمی سمت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ سمت ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے کا رہنے والا تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فرار گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police constable killed in road accident in meerut india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply