بہار کے مونگیر شہر میں غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پکڑی گئی

مونگیر:بہار میں غیر قانونی اسلحہ سازی کے طور پر معروف ضلع مونگیر سے بدھ کی صبح پولس نے دس غیر قانونی چھوٹی گن فیکٹریوں کا پتہ لگا کر کثیر مقدار میں اسلحہ بارودبرآمد کر کے 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
مونگیر میںپولس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام نگر تھانہ علاقہ کے پاٹم اور رشی کنڈ پہاڑیوں کے درمیان صبح سویرے بڑی تعداد میں پولس نے چھاپہ مارا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران دس غیر قانونی منی گن فیکٹریوں کے آپریٹر سمیت 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ مسٹر بھارتی نے بتایا کہ ان غیر قانونی فیکٹریوں میں 10 مقامی پستول، 12 سے زائد ادھورے پستول اور کثیر مقدار میں ہتھیار بنانے کا ساز و سامان پایا گیاہے۔ گرفتار شد گان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police bust illegal arms factory in munger bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply