مدھیہ پردیش میں پولس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

چھندواڑہ: ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر کو ایک بھیڑنے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔یہ واردات مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں اس وقت پیش آئی جب بدھ کے روز یہ انسپکٹر ایک مطلوب جرائم پیشہ کو گرفتار کرنے پہنچا۔

واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ اومریٹھ تھانہ کا اے ایس آئی دیو چند ناگلے جوہ سنگھ نام کے ایک غنڈے کو جس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری تھے ،گرفتار کرنے جامونیا جیٹھو گاؤں پہنچا ۔لیکن وہاں کلہاڑیوں اور لاٹھی بلموں سے لیس آٹھ دس افراد کے ایک گروپ نے اس پر حملہ کر دیا۔

ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ نیرج سونی نے بتایا کہ اے ایس آئی تنہا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ ایک ریونیو اہلکار کے علاوہ ایک پولس اہلکار بھی تھا۔ لیکن دونوں پولس اہلکار غیر مسلح تھے۔ اس سلسلہ میں8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police assistant sub inspector lynched in mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply