این آئی اے افسر تنزیل احمد کے قتل میں دو گرفتار

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع بجنور کے سہسپور میں بندوق بردار بائیک سواروں کی اندھا دھند فائرنگ میں این آئی اے کے ایک افسر بالا محمد تنزیل احمد کے قتل کی تحقیقات کے دوران سیکڑوں لوگوں سے پوچھ تاچھ کے بعد آخر کار اتر پردیش پولس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔زین اور ریان نام کے ان دو افراد کی گرفتاری کو ریاستی پولس نے ایک زبردست کامیابی سے تعبیر کیاہے۔
گذشتہ جمعہ کو بھی میڈیا نے اس کیس میں گرفتاریوں کا دعویٰ کیا تھا تاہم پولس نے بعد میں اس حوالے سے کسی بھی گرفتاری کی تردید کی تھی۔تنزیل احمد کوجن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پٹھان کوٹ ایر بیس پر دہشت گردانہ حملے سمیت اس قسم کے کئی کیسوں کی تحقیقات کرنے والی مختلف ٹیموں میں شامل تھے ، 3اپریل کو موٹر سائیکل سوارحملہ آوروںنے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اس حملے میں ان کی اہلیہ بھی شید زخمی ہوگئی تھیں۔اگرچہ پولس کو شبہ ہے کہ یہ واردات ذاتی عداوت کا شاخسانہ ہو سکتی ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔تاہم پولس معاملہ کی جڑ تک پہنچنے کے لیے اپنی کاروائی میں پوری تندہی سے لگی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Police arrested two accused in tanzil murder case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply