کشمیر کے ایک حصے پر پاکستانی قبضہ آج بھی ہمارے جسم میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے : ایر چیف مارشل راہا

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے کہاہے کہ کشمیر کے ایک حصے پر پاکستان کا قبضہ ہمارے جسم میں کانٹے کی طرح چبھا ہوا ہے۔
ایئر چیف مارشل راہا کا یہ تبصرہ وزیراعظم نریندر مودی کے حال ہی میں دیے گئے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا حل کیا جانا باقی ہے۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا، ”1947 میں کشمیر پر قبائلیوں کے حملے سے نمٹنے میں ایئر فورس کی نقل و حمل شاخ نے فوجی اور لاجسٹکس وہاں پہنچانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔
فوج نے حملہ آوروں کو روک دیا۔ اس مسئلے کے پرامن حل کے لئے ہم اخلاقی اقدار کی بنیاد پر اقوام متحدہ گئے لیکن یہ مسئلہ اب بھی قائم ہے اور کشمیر کے ایک حصے پر پاکستان کا قبضہ آج بھی ہمارے جسم میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے“۔ فضائیہ کے سربراہ نے یہاں ایک صنعتی تنظیم کے پروگرام میں فضائیہ کی جدید کاری میں ‘میک ان انڈیا’ کا بڑا کردار کی طرف بھی اشارہ کیا۔
پائلٹوں کی تربیت کے سلسلے میں مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا بیسک ٹرینر ایچ ٹی ٹی 40 جلد ہی ایئر فورس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر فورس ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کے تحت ایک لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے ملکی صنعت کو مضبوطی ملے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pok remains a thorn in our flesh even today air chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply