پا ک مقبوضہ کشمیر کے علاقوں کو پاکستان سے واپس لینا مودی حکومت کے ایجنڈے کا اگلا ہدف

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے امور وزیر اعظم دفتر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370کی تنسیخ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے ایجنڈے کا اگلا مرحلہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے ان علاقوں کو جن پر پاکستان نے جبراً قبضہ کر رکھا ہے کس طرح واپس حاصل کیا جائے۔ سنگھ نے مودی حکومت کے 100دن کے دوران ملی کامیابیوں کا ذکر اور جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے فیسلہ کو زبردست کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے چنگل سے چھڑانا کوئی میرا یا میری پارٹی کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ تو 1994میں اس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راو¿ کی قیادت والی کانگریس حکومت کے دور کا ہے جس میں پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے یہ منظور کیا تھا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اب پاکستان کے ساتھ جو تنازعہ ہے وہ پاک مقبوضہ کشمیر کا ہے۔ اور اب پاکستان سے صرف پی او کے پر ہی بات ہوگی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت 2کے پہلے100دن کے اندر جموں و کشمیر کو ہندوستان کا مکمل حصہ بنا لینا100سال کی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر ریکارڈ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور سابق وزیر اعظم، اٹل بہاری باجپئی کے عہد کی تکمیل کر دی ۔آج اگر مکھرجی حیات ہوتے تو انہوں نے کہا ہوتا کہ جاو¿ اور دنیا کو بتادو کہ مودی اور امیت شاہ نے دفعہ370منسوخ کر دی۔اس معاملہ پر پاکستان کی مہم کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں سنگھ نے کہا کہ دفعہ370کی تنسیخ کے معاملہ پر پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pok next on pm modi govts agenda says jitendra singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.