یو اے ای مقیم شاعرعرفان اظہاراور دیباسلیم عرفان کے اعزاز میں فروغ اردو بھون میں استقبالیہ تقریب

نئی دہلی: اردو ہندوستان کی وہ زبان ہے جو دنیابھر میں مقبول ہورہی ہے۔ خاص طورسے متحدہ عرب امارات میں اردو زبان وادب کے بولنے سمجھنے والوں کی تعداد آئے دن بڑھتی جارہی ہے۔ان ممالک میں ہندوستان کی تہذیب وثقافت کو نہ صرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ اپنایابھی جارہا ہے

۔فارسی سے اردو شاعری تک کی سرپرستی اپنے اپنے دور کے بادشاہوں، نوابوں نے کی۔آج کے دور میں بادشاہ اور نوابین موجو نہیں ہیں لیکن عرفان اظہار اور دیبا سلیم عرفان جیسی شخصیتیں اردو زبان کی ترقی وفروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ دیار غیر میں ہندوستان کی سیکڑوںسالہ گنگاجمنی تہذیب کی نمائندگی بھی کررہے ہیں ۔یہ باتیں قومی کونسل کے صدر دفترمیں قومی اردوکونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم مشہور ومعروف گروپ آف کمپنی کے سربراہ اور اردو کے معتبر شاعر عرفان اظہا راور دیبا سلیم عرفان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں کہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ یواے ای کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی اردو کی ترویج واشاعت کے لیے مشاعرے منعقد کراتے رہتے ہیں۔شعروشاعری کا رجحان انہیں ورثے میں ملا ہے۔ ان کے والدمحترم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر تھے۔وہ اردوکے اچھے شاعر تھے۔ گھر کے شاعرانہ ماحول کے سبب عرفان اظہار کو بھی شعروشاعری سے دلچسپی ہوگئی۔

انھیں اس بات کا فخر حاصل ہے کہ یواے ای میں اردو کی تنظیمیں ان کی سرپرستی میں کام کررہی ہیں ۔

عرفان اظہاراردو پریس کلب انٹرنےشنل کے صدر بھی ہیں اور دبئی میں انڈیا کلب کے اسپورٹس ڈائریکٹر بھی ۔انہیں متعدد تنظیموں، اداروں کی طرف سے کئی ایوارڈز سے بھی سرفراز کیا جاچکاہے، جن میں اسٹارڈسٹ اچیومنٹ ایوارڈ2017،ملینیم لیڈر شپ ایوارڈ 2016، سیونتھ مڈل ایسٹ بزنس شپ لیڈر ایوارڈ 2016، بیسٹ ڈوکیومینٹری ایوارڈدی فلم جرنی آف تھاﺅزنڈس مائل 2015کے علاوہ بیسٹ ہیومینیٹرین ایوارڈ فار دی فلم جرنی آف تھاﺅزنڈس مائل2015 خاص اہمیت کے حامل ہیں۔انھوںنے 2003 میں سرزمین دوبئی پر کاروبارکا آغاز کےا، اور پانچ سال کی قلیل مدت میں گروپ آف کمپنی کے مالک بن گئے۔

شیخ عقیل احمد نے عرفان اظہار کی اہلیہ دیبا سلیم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ انہیں فارسی، فرنچ، اردو، ہندی کے علاوہ انگریزی پر عبور حاصل ہے۔ان کی دو کتابیں انگریزی میں منظر عام پر آچکی ہیں۔جن میں سے ایک کتاب کا ترجمہ اردو میں بھی ہوچکاہے۔اس موقع پرعرفان اظہار نے اپنی شاعری سے سامعین کو محظوظ کیا اور اردو کے تئیں کونسل کی خدمات کو سراہا۔ انھوںنے کہا کہ قومی کونسل نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں اردو کے فروغ کے لیے زمینی سطح پر کام کررہی ہے۔

کونسل کے ڈائرکٹر کی بہترکارکردگی اور اردو کی ترقی کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات کی بھی انھوںنے تعریف کی۔ اس موقع پر کونسل کی کئی شخصیات موجو رہیں ، جن میں شمع کوثر یزدانی اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک، جناب ڈاکٹرفیروز علم ایجوکیشن اسٹنٹ آفیسر، اور ڈاکٹرشاہد اختر انصاری کے نام خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Poets from uae felicitated at farogh e urdu bhawan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.