نیربھ مودی بین فراڈ کیس میں پی این بی کے دہلی ہیڈ آفس کا جنرل مینجر گرفتار

نئی دہلی: مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے ارب پتی جوہری نیربھ مودی اور ان کے ماموں میہول چوکسی کے 11ہزار400کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے دہلی ہیڈ آفس میں تعینات جنرل منیجر عہدے کے ایک افسر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق راجیش جندل کو،جو2009-11میں ممبئی میں بینک کی بریڈی ہاؤس شاخ کا سربراہ تھا،منگل کو رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مسٹر نیربھ مودی گروپ کی فرموں کو منظور شدہ حدود کے بغیر حلف نامے جندل کے دور میںہی جاری کیے گئے تھے۔
مسٹر جندل فی الحال نئی دہلی کے پی این بی ہیڈ آفس میں ضی ایم کریڈت کے عہدے پر فائز ہیں۔

Title: pnb fraud cbi arrests gm rank officer rajesh jindal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply