جن ریاستوں میں اچھی حکمرانی ہے وہاں غریب حکومتی اسکیموں سے مستفیض ہو رہے ہیں : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کے کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اچھی حکمرانی ہے وہاں غریبوں کے فائدے کے لئے مختلف سرکاری اسکیموں پر بہتر طریقے سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بظاہر غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے حوالے سے کہا کہ لیکن کچھ ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاںاچھی حکمرانی نہ ہونے کے باعث کوئی ترقی نہیں ہوئی اور نہ ہو رہی ہے جبکہ ملک میں وسائل، نئے خیالات اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی کچھ ریاستیںاور خطے اچھی حکمرانی کی کمی کی وجہ سے پسماندہ ہیں۔
مسٹر مودی نے اس سلسلے میں انہوں نے مشن اندر دھنش جیسے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گورنر حکومت حکومت کی طرف کی جانے والی پہل کو مزید مؤثر بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے گورنر کے گورنر کانفرنس کے دوران مختلف معلومات دینے کے لئے گورنروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کے اتحاد اور استحکام مضبوط کرنے کے لئے گورنروں کو ’ ایک بھارت، شریسٹھ بھارت اور ’اتحاد کے لئے دوڑ‘ (رن فوریونٹی) جیسی پہل میں شامل ہونا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pms remarks at the closing session of the conference of governors in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply